”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔

Scan the qr code to link to this page

حدیث
شرح
ترجمہ دیکھیں
حدیث کے کچھ فوائد
زمرے
مزید ۔ ۔ ۔
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے“۔
صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ کے نزدیک سب سے افضل اور اونچے درجے والا مسلمان وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا، یعنی اسے پڑھنا سیکھا، یاد کیا اور اس سے مسائل اخذ کرنا سیکھا اور اس کی تفسیر سیکھی اور ساتھ ہی اپنے پاس موجود قرآن کے علم پر عمل کرتے ہوئے اسے دوسروں کو سکھایا۔

حدیث کے کچھ فوائد

  1. قرآن کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ قرآن سب سے اچھا کلام ہے، کیوں کہ وہ اللہ کا کلام ہے۔
  2. سب سے بہتر سیکھنے والا وہ ہے، جو علم کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کی بجائے دوسروں کو سکھائے بھی۔
  3. قرآن سیکھنے اور سکھانے کے اندر اس کی تلاوت، معانی اور احکام سب شامل ہیں۔

زمرے

کامیابی سے ارسال ہوچکا